پاک انڈیا ڈی جی ایم اوز آج ہاٹ لائن پر رابطہ کریں گے

0
187
پاک انڈیا ڈی جی ایم اوز آج ہاٹ لائن پر رابطہ کریں گے

پاک انڈیا ڈی جی ایم اوز آج ہاٹ لائن پر رابطہ کریں گے

پاکستان اور انڈیا کے درمیان کشیدگی میں کمی کی لانے کے لئے دونوں ممالک کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز کے درمیان آج اہم رابطہ ہو گا، یہ رابطہ ہاٹ لائن پر صبح ساڑھے 11 بجے ہو گا، جس میں فریقین دس مئی کے سیز فائر کے فیصلے کا جائزہ لیں گے۔

ڈی۔ جی۔ ایم۔ اوز کے درمیان 10 مئی کو بھی رابطہ ہوا تھا، جس میں فوری سیز فائر پر اتفاق رائے ہوا، سکیورٹی ذرائع نے اس ملاقات کو اہم پیش رفت قرار دیا اور کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی راہ بھی ہموار ہو گی۔

یہ مذاکرات کسی تیسرے ملک میں ہوں گے، اور سعودی عرب کو ممکنہ میزبان کے طور پر زیر غور لایا جا رہا ہے، سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور انڈیا کے سفارتی نمائندگان اور سیکیورٹی ایڈوائزرز کے درمیان رابطے جاری ہیں، جو ان مذاکرات کے مقام اور وقت کو حتمی شکل دیں گے۔

Leave a reply