پاکستان ہاکی ٹیم کے کھلاڑی ڈیلی الاونس سے محروم، متبادل راستے تلاش کرنے لگے

0
302
پاکستان ہاکی ٹیم کے کھلاڑی ڈیلی الاونس سے محروم، متبادل راستے تلاش کرنے لگے

لاہور: پاکستان ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کو ان کے بین الاقوامی ڈیلی الاونس کی ادائیگی تاحال نہیں کی جا سکی، جس پر کھلاڑیوں میں تشویش پائی جاتی ہے۔ ذرائع کے مطابق پرو ہاکی لیگ کے حوالے سے حکومتی معاملات میں مصروف پاکستان ہاکی فیڈریشن کھلاڑیوں کے واجبات کو نظر انداز کر بیٹھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہر کھلاڑی کے تقریباً 5 لاکھ روپے کے واجبات بقایا ہیں۔ مسلسل نظراندازی اور مالی عدم استحکام کے باعث قومی کھلاڑیوں نے دیگر مواقع کی تلاش شروع کر دی ہے اور کئی کھلاڑی بین الاقوامی لیگز اور ٹورنامنٹس میں شرکت کا ارادہ رکھتے ہیں۔

ایک کھلاڑی کا کہنا تھا کہ “ہمیں اپنا مستقبل بھی دیکھنا ہے، زندگی گزارنے کے لیے آمدنی ضروری ہے۔ جہاں موقع ملے گا، ہم وہاں کھیلنے کے لیے تیار ہیں۔”

یاد رہے کہ اس سے قبل ڈومیسٹک مقابلوں کے لیے بھی کھلاڑیوں کو مقررہ 3000 روپے کی بجائے صرف 2500 روپے فی میچ ادا کیے گئے تھے، جس پر بھی کھلاڑیوں نے ناراضی کا اظہار کیا تھا۔

Leave a reply