پاکستان ہانگ کانگ سکسز کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

0
139
پاکستان ہانگ کانگ سکسز کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

ہانگ کانگ سکسز کے دوسرے کوارٹر فائنل میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

ٹاس جیت کر پاکستان کے کپتان عباس آفریدی نے پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔ جنوبی افریقہ نے مقررہ 6 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 102 رنز بنائے۔ جورک وین نے 40 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی جبکہ بلکی سمجمن اور یتھن جان بالترتیب 26 اور 29 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ پاکستان کی جانب سے محمد شہزاد نے تین کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔

جواب میں پاکستان نے ہدف 3.5 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ اوپنر عبدالصمد نے 10 گیندوں پر 6 چھکوں کی مدد سے 50 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی۔ وکٹ کیپر خواجہ نافع نے 36 رنز بنائے جبکہ کپتان عباس آفریدی نے دو گیندوں پر دو چھکے لگا کر ٹیم کو کامیابی دلائی۔

اس جیت کے ساتھ پاکستان نے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔

Leave a reply