
آئی سی سی نے پی سی بی کے مطالبے پر میچ ریفری تبدیل کردیا، ۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطالبے پر اہم فیصلہ کرتے ہوئے میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو ہٹا دیا ہے اور ان کی جگہ ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان رچی رچرڈسن کو پاکستان کے میچز کے لیے تعینات کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی نے اینڈی پائی کرافٹ کے رویے اور فیصلوں پر تحفظات کا اظہار کیا تھا جس کے بعد دونوں فریقین کے درمیان بات چیت ہوئی اور بالآخر آئی سی سی نے میچ ریفری کی تبدیلی پر اتفاق کرلیا۔ اب ایشیا کپ میں پاکستان کے بقیہ میچز کی نگرانی رچی رچرڈسن کریں گے۔
آئی سی سی کے قوانین کے مطابق میچ ریفری کا کردار غیر جانبدار رہتے ہوئے صرف ٹیم منیجر تک پیغامات پہنچانا ہوتا ہے۔ وہ براہ راست کپتان یا کھلاڑیوں کو ہدایات نہیں دے سکتے۔









