پاکستان کے قومی بجلی نظام کی بہتری کے لیے اے ڈی بی کا 33 کروڑ ڈالر کا قرض منظور

0
142
پاکستان کے قومی بجلی نظام کی بہتری کے لیے اے ڈی بی کا 33 کروڑ ڈالر کا قرض منظور

ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان کے لیے 33 کروڑ ڈالر کے قرض کی منظوری دے دی ہے، جس کا مقصد ملک کے قومی ترسیلی نظام کو جدید اور مزید مؤثر بنانا ہے۔ حکومتی حکام کے مطابق یہ مالی معاونت توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کرنے اور بڑے شہری مراکز میں بجلی کی فراہمی بہتر بنانے میں مدد دے گی۔

اے ڈی بی کی تفصیلات کے مطابق 28.5 کروڑ ڈالر روایتی فنانسنگ کے طور پر جبکہ 4.5 کروڑ ڈالر رعایتی قرضے کی صورت میں فراہم کیے جائیں گے، جس پر سود کی شرح نسبتاً کم ہوگی۔

منصوبے کے تحت 500 کے وی کی ایک 290 کلومیٹر طویل نئی ٹرانسمیشن لائن تعمیر کی جائے گی، جو قومی بجلی نظام میں بوجھ کی تقسیم کو بہتر بنا کر ترسیل کی کارکردگی بڑھائے گی۔ اسی کے ساتھ اسلام آباد اور فیصل آباد کے اہم گرڈ اسٹیشنز اور متعلقہ انفراسٹرکچر کو بھی اپ گریڈ کیا جائے گا، جس سے ان علاقوں میں بجلی کی بار بار بندش کے مسائل میں کمی کی توقع ہے۔

Leave a reply