“پاکستان کے سپاہیو! تمہاری غیرت، ہمت اور تمہیں سلام ” وزیر اعلیٰ پنجاب

0
187
"پاکستان کے سپاہیو! تمہاری غیرت، ہمت اور تمہیں سلام " وزیر اعلیٰ پنجاب

“پاکستان کے سپاہیو! تمہاری غیرت، ہمت اور تمہیں سلام ” وزیر اعلیٰ پنجاب

پاکستانی فوج کی طرف سے منہ توڑ جوابی کارروائی کے بعد مریم نواز کا کہنا ہے کہ پاکستان نے انڈیا کی بزدلانہ جارحیت کا جواب دن کی روشنی میں دیا ہے جو تاریخ میں لکھا جائے گا، پاکستان کے سپاہیو! تمہارے جذبے، غیرت اور تم کو سلام۔ انہوں نے کہا کہ سلام ہے ان سپاہیوں کو جنہوں نے نہ صرف گولی بلکہ حکمت، غیرت اور شجاعت سے جواب دیا، آپریشن بنیان المرصوص اعلان ہے کہ ہم کمزور نہیں صرف امن کے لیے خاموش رہے تھے۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ دشمن نے اگر حد پار کی تو پاکستان نے اپنے صبر کو حکمت میں بدلا اور کڑی ضرب لگائی، پاکستان کا ہر سپاہی نے مادر وطن کے تحفظ کی قسم کھائی ہے، ہم امن کے خواہاں ہیں لیکن جارحیت کا جواب خاموشی نہیں ضرب ہے، پاکستان کی سرحدیں صرف خاردار تاروں سے نہیں بلکہ شہداء کے لہو سے محفوظ ہیں۔

Leave a reply