
ہاٹ لائن نیوز : پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آغاز سے قبل کرکٹ آسٹریلیا نے پیٹ کمنز کی جگہ جوش انگلس کو وائٹ بال ٹیم کا کپتان مقرر کیا ہے۔
آسٹریلیا کے وکٹ کیپر بلے باز جوش انگلس پاکستان کے خلاف آئندہ 3 میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے وائٹ بال ٹیم کی کپتانی کریں گے، جب کہ دلچسپ بات یہ ہے کہ وہ آخری ون ڈے میں بھی ٹیم کی قیادت کریں گے۔
آسٹریلیا کے سینئر کھلاڑی مارینس لابوچن، اسٹیو اسمتھ، مچل اسٹارک ،جوش ہیزل ووڈ پاکستان کے خلاف جاری ون ڈے سیریز کے آخری میچ سے محروم رہیں گے کیونکہ انہیں بھارت کےخلاف بارڈر گواسکرٹرافی میں حصہ لیناہے۔









