پاکستان کے حمزہ خان کی ایک اور کامیابی

پاکستان کے حمزہ خان کی ایک اور کامیابی
پاکستان کے حمزہ خان ویلنشیا اوپن اسکواش چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے ہیں، سپین میں جاری سکواش کے سیمی فائنل میں حمزہ خان نے فرانس کے جوشوا کو شکست دی تھی۔
پاکستانی کھلاڑی حمزہ خان نے 2- 1 کے گھاٹے سے نکل کر 2- 3 سے کامیابی سمیٹی، اب فائنل میں ان کو سپین کے پائیریس سے مقابلہ کرنا ہو گا، سپین میں جاری اسکواش چیمپئن شپ کی انعامی رقم 15000 ڈالر ہے۔









