پاکستان کے حسنین رضا نے ورلڈ پاور لفٹنگ چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیت لیا

0
119
پاکستان کے حسنین رضا نے ورلڈ پاور لفٹنگ چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیت لیا

سری لنکا کے شہر کولمبو میں 27 سے 30 نومبر تک ہونے والی ورلڈ پاور لفٹنگ چیمپئن شپ میں پاکستان کے حسنین رضا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ماسٹر 2 کیٹیگری میں گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا۔

94 کلوگرام ویٹ کیٹیگری میں حصہ لینے والے حسنین رضا نے مجموعی طور پر 570 کلوگرام وزن اٹھایا، جس میں 250 کلوگرام کی ڈیڈ لفٹ بھی شامل تھی، اور اس طرح انہوں نے اپنے حریفوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔

پاکستان کے لیے یہ فتح نہ صرف قومی سطح پر فخر کا موقع ہے بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی ملک کی طاقت اور صلاحیت کا مظاہرہ ہے۔

Leave a reply