
پاکستان کے تین مقامات پر بھارت کا میزائلوں سے حملہ
ڈی جی آئی۔ ایس۔پی۔ آر کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستان میں تین مقامات پر میزائل داغے گئے ہیں، ڈی ۔جی۔ آئی۔ ایس۔ پی۔ آر کے مطابق کوٹلی، بہاولپور اور مظفرآباد میں فضا سے میزائل داغے گئے ہیں، بھارت نے پاکستان پر حملہ کرتے ہوئے تین شہروں پر میزائلوں سے حملہ کر دیا ہے جس میں سویلین آبادی کو نشانہ بنایا گیا ہے، بھارتی حملے میں 1 بچہ شہید ہوا ہے۔
ڈی۔ جی ۔آئی۔ ایس۔ پی۔ آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ بھارت نے پاکستان پر تین جگہوں پر میزائل داغے، انہوں نے کہا کہ بھارت کی طرف سے آزاد کشمیر میں کوٹلی، مظفر آباد پر حملہ ہوا جبکہ بہاولپور پر بھی حملہ ہوا ہے، بہاولپور میں مسجد سبحان اللہ پر حملہ کیا گیا اس بزدلانہ حملے میں مسجد میں سویلینز کو نشانہ بنایا گیا، انہوں نے مزید کہا کہ بھارت نے شرمناک حملہ کیا ہے اسے اس کا جواب دیا جائے گا، حملے کے نقصان کا تخمینہ لگا رہے ہیں، پاکستان وقت کا تعین کر کے حملے کا بھرپور جواب دے گا۔









