پاکستان کی کم عمر ترین سینیٹر

0
191
پاکستان کی کم عمر ترین سینیٹر

پاکستان کی کم عمر ترین سینیٹر

پی۔ٹی۔ائی کی امیدوار مشال یوسفزئی کے۔پی۔کے سے سینیٹ کی نشست پر کامیاب ہو گئی ہیں، جبکہ اپوزیشن کے مشترکہ امیدوار مہتاب ظفر نے 53 ووٹ لیے جبکہ پی۔ ٹی۔ آئی کی مشال یوسفزئی نے 86 ووٹ لیے، سینیٹ الیکشن جیتنے کے بعد انہوں نے کہا کہ بانی پی۔ ٹی۔ آئی نے مجھ پر اعتماد کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں پاکستان کی کم عمر ترین سینیٹر بن گئی ہوں، وزیراعلیٰ نے مجھے بھرپور سپورٹ کیا، رہنماؤں، چئیرمین اور ورکرز کی شکر گزار ہوں، یہ میرے لیڈر کا دیا ہوا اعزاز ہے، یہ ووٹ مشعل کو نہیں ملے بلکہ عمران خان کے وژن کو ملے ہیں۔

Leave a reply