پاکستان کی قیادت کی جانب سے بنگلہ دیشی انتخابات پر مبارکباد

بنگلہ دیش کے حالیہ پارلیمانی انتخابات میں بنگلہ دیش نیشنل پارٹی (بی این پی) کی شاندار کامیابی کے بعد پاکستان کی قیادت نے بی این پی رہنما طارق رحمان کو مبارکباد دی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پیغام جاری کرتے ہوئے نہ صرف انتخابات میں کامیابی پر بی این پی رہنما کو مبارکباد دی بلکہ بنگلہ دیشی عوام کو بھی اس جمہوری عمل کے کامیاب انعقاد پر سراہا۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ یہ انتخابات بنگلہ دیشی عوام کی جمہوری وابستگی کا مظہر ہیں۔
شہباز شریف نے نئی بنگلہ دیشی قیادت کے ساتھ قریبی تعاون کے خواہش کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان اور بنگلہ دیش تاریخی، برادرانہ اور کثیرالجہتی تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے مل کر کام کریں گے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ دونوں ممالک باہمی تعاون کے ذریعے خطے میں امن، استحکام اور ترقی کے مشترکہ اہداف حاصل کر سکتے ہیں۔
اسی طرح، صدر مملکت آصف علی زرداری نے بھی بنگلہ دیشی انتخابات میں بی این پی کی کامیابی پر طارق رحمان کو مبارکباد دی اور جمہوری شراکت داری کے لیے اپنی حمایت کا اعادہ کیا۔









