
پاکستان کی فضائی حدود مزید 24 گھنٹے کے لیے بند
پاکستان کی فضائی حدود کی بندش میں مزید چوبیس گھنٹے کی توسیع کر دی گئی ہے، پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی کی طرف سے جاری نوٹم میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی فضائی حدود کل دوپہر بارہ بجے تک بند رہیں گی، تمام ایئر پورٹس اور کمرشل پروازیں کل تک بند ہوں گی، پاکستان آنے والی غیر ملکی ایئر لائنز کی بھی فضائی حدود میں داخلے پر پابندی ہو گی۔









