پاکستان کی سلامتی کے لیے مندروں میں گھنٹیاں بج گئیں

0
176
پاکستان کی سلامتی کے لیے مندروں میں گھنٹیاں بج گئیں

پاکستان کی سلامتی کے لیے مندروں میں گھنٹیاں بج گئیں

بھارت کی طرف سے رات کے اندھیرے میں بزدلانہ حملوں کے بعد پاکستان کی سلامتی اور حفاظت کے لیے مندروں میں بھی گھنٹیاں بجنے لگی ہیں، صوبہ سندھ کے شہر عمرکوٹ میں مندروں میں گھنٹیاں بج اٹھیں، ہندؤں نے پاکستان کی سلامتی کے لیے ہاتھ جوڑ کر دعائیں مانگیں، ہندوؤں نے مندروں میں دعا کی کہ ہمارا ملک پاکستان ہمیشہ محفوظ رہے۔

اس پر کوئی آنچ نہ آنے پائے، ایک ہندو شخص نے کہا کہ پاک فوج کی حمایت میں ہم نے پوجا پاٹ وغیرہ کروائی ہے، ہماری دعا وہ بھارت سے جیتے،ایک بچے نے اپنے جذبات میں کہا ہے کہ ہم پاک فوج کے ساتھ ہیں اور ہمیشہ فوج کے ساتھ رہیں گے، ہم مندر آئے ہیں پوجا کرنے کے لیے تاکہ اپنے دشمنوں کو منہ توڑ جواب دیا جا سکے۔

Leave a reply