پاکستان کیخلاف اہم میچ سے قبل بھارتی بیٹرانجری کا شکار

0
152
پاکستان کیخلاف اہم میچ سے قبل بھارتی بیٹرانجری کا شکار

ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے ایک اہم ترین میچ میں آج پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں دبئی میں آمنے سامنے ہوں گی۔ دونوں روایتی حریفوں کے مابین یہ میچ گروپ اے کے تحت کھیلا جائے گا۔

میچ سے قبل بھارتی ٹیم کو ایک ممکنہ جھٹکا اُس وقت لگا جب نائب کپتان شبمن گل پریکٹس سیشن کے دوران ہاتھ کی انجری کا شکار ہو گئے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق، متحدہ عرب امارات کے خلاف گزشتہ میچ میں 20 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلنے والے گل کو نیٹ پریکٹس کے دوران ہاتھ پر چوٹ لگی۔

عینی شاہدین کے مطابق، شبمن گل درد میں مبتلا دکھائی دیے اور فزیو تھراپسٹ کی آمد کے بعد کچھ دیر کے لیے میدان سے باہر چلے گئے۔ بعد ازاں ٹیم کپتان سوریہ کمار یادیو اور ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر کو گل سے بات کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔

خوش آئند بات یہ رہی کہ کچھ وقت کے بعد شبمن گل دوبارہ نیٹ پر واپس آئے اور بیٹنگ پریکٹس جاری رکھی، جس سے اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ ان کی انجری سنگین نوعیت کی نہیں۔

ابھی تک بھارتی کرکٹ بورڈ یا ٹیم انتظامیہ کی جانب سے گل کی فٹنس سے متعلق کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا گیا۔

Leave a reply