
ہاٹ لائن نیوز : پاکستان کے صوبہ پنجاب میں ایک ایسا گاؤں ہے جہاں تمام اختیارات امام مسجد کے پاس ہیں۔
پنجاب کے ضلع فیصل آباد میں ماموں کانجن میں امام مسجد گاؤں کے تمام فیصلے لیتے ہیں۔ اس گاؤں کے بارے میں مزید حیران کن تفصیلات ہیں جن کے بارے میں زیادہ لوگ نہیں جانتے۔
رپورٹ کے مطابق کمالیہ کے نواحی گاؤں 493 گ ب کے ماموں کانجن میں سگریٹ نوشی پر پابندی ہے۔ پچھلے 7 سے 8 سالوں سے کسی دکان پر سگریٹ نہیں بکا ۔شادی بیاہ میں بینڈ باجے اور آتش بازی پر بھی پابندی ہے اور گاؤں والوں نے خود علاقے کی صفائی کی ذمہ داری لی ہے۔
گاؤں کے تمام لوگ امام مسجد کی بات مانتے ہیں اور ان کے حکم پر گاؤں میں سگریٹ نوشی ممنوع ہے، البتہ گاؤں کے تمام بزرگوں کو اپنے گھروں میں صرف حقہ پینے کی اجازت ہے۔
گاؤں کی آبادی دس ہزار سے زائد ہے، اس کے علاوہ صرف ایک مرکزی مسجد ہے، اس مسجد میں تمام لوگ جمعہ اور عیدین کی نمازیں ادا کرتے ہیں، نماز کی اذان صرف مرکزی مسجد میں دی جاتی ہے جو کہ لاؤڈ اسپیکر پرتمام مساجد میں سنی جاتی ہے ۔








