پاکستان کا نیا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ تیار

0
152
پاکستان کا نیا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ تیار

پاکستان کا نیا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ تیار

پاکستان کا نیا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ 31 جولائی کو چین کے علاقے ژچانگ سینٹر سے لانچ ہو گا، ترجمان سپارکو کے مطابق یہ نیا سیٹلائٹ فصلوں کی نگرانی، زراعت کی معلومات اور منصوبہ بندی میں معاون ہو گا، یہ نیا سیٹلائٹ آفات کی پیشگی اطلاع جیسے زلزلے، زمینی کھسکاو اور سیلاب وغیرہ کی نگرانی کرے گا۔

جنگلات کی کٹائی اور گلیشیئرز کے پگھلاؤ پر نظر رکھنے کے لیے بھی یہ اہم ہو گا، سی پیک سمیت تمام ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی میں بھی معاونت کرے گا، ماحولیاتی نگرانی اور قدرتی وسائل کے انتظام میں بھی یہ نیا سیٹلائٹ اہم سنگ میل ثابت ہو گا۔

Leave a reply