
پاکستان کا فلسطین کے لیے امدادی پیکج کا اعلان
پاکستان کی حکومت نے فلسطین کی پریشان عوام کے لئے امدادی پیکیج کا اعلان کر دیا ہے، این۔ ڈی۔ ایم۔ اے کا کہنا ہے کہ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی ہدایت پر این۔ ڈی۔ ایم۔ اے نے فلسطین کے لئے سو ٹن امدادی سامان 2 کارگو طیاروں کے ذریعے بھجوائی جائے گی، امدادی پروازیں 2 روز میں روانہ ہوں گی۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور این۔ ڈی۔ ایم۔ اے کی ٹیمیں امدادی پیکیج کی نگرانی کریں گے، مصر اور اردن میں پاکستانی سفیر موثر ترسیل کو یقینی بنائیں گے، حکومت پاکستان کا کہنا ہے کہ پاکستان کی حکومت اس مشکل وقت میں اپنے فلسطینی بہن بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کا اعادہ کرتے ہیں۔









