پاکستان کا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ خلاء میں روانہ

پاکستان کا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ خلاء میں روانہ
چین نے جمعرات کو سیچوان میں قائم شیچانگ سیٹلائٹ سے کوائژو-1A کیریئر راکٹ کے ذریعے پاکستان کے سینسنگ سیٹلائٹ-01 کو کامیابی کے ساتھ خلا میں بھیج دیا، یہ سیٹلائٹ اراضی سروے، آفات کی پیشن گوئی، اور امدادی سرگرمیوں جیسی خدمات کا کام کرے گا، یہ خلائی پروگرام میں اہم پیش رفت ہے۔
اس سیارے سے ملک میں زلزلے، گلیشیر، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے پگھلنے کی اطلاع مل سکے گی، یہ جغرافیائی خطرات کی نشان دہی کر کے سی پیک کی بھی مدد کرے گا، اور دوسری جانب پاکستان میں ترقی اور شہری پھیلاؤ کی نگرانی ہو گی۔









