
پاکستان کا جشن آزادی ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے
پاکستان کا 78 واں جشن آزادی آج ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے، وفاقی دارالحکومت میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21،21 توپوں کی سلامی دی گئی اور فضا نعرہ تکبیر کے نعروں سے گونج اُٹھی، فجر کی نماز کے بعد ملکی ترقی، امن اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔
شہر شہر، گاؤں، گاؤں سبز ہلالی پرچم لگ گئے، سرکاری اور رہائشی عمارتوں، سڑکوں اور شاہراہوں کو برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے، ملک کے مختلف شہروں میں رات 12 بجے آتشبازی کا شاندار مظاہرہ ہوا، دنیا بھر میں مقیم پاکستانی آزادی کا جشن منا رہے ہیں، اور سفارت خانوں میں خصوصی تقریبات کا بھی انعقاد کیا جا رہا ہے۔







