پاکستان کا ابدالی میزائل کا کامیاب تجربہ

0
216
پاکستان کا ابدالی میزائل کا کامیاب تجربہ

پاکستان کا ابدالی میزائل کا کامیاب تجربہ

پاکستان نے آج ابدالی میزائل سسٹم کا کامیاب تجربہ کیا، جس سے ملک کی دفاعی صلاحیتوں میں مزید بہتری ہو گی، یہ میزائل 450 کلومیٹر تک اپنے ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

آئی۔ایس۔ پی۔ آر کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ تجربہ “انڈس” مشق کا حصہ تھا، جس کا مقصد افواج پاکستان کی تیاری کو جانچنا اور میزائل کے اہم تکنیکی پہلوؤں کا جائزہ لینا تھا، اس میں جدید نیویگیشن سسٹم اور سمت تبدیل کرنے کی صلاحیت بھی موجود ہے۔

Leave a reply