پاکستان کاشعبہ سیاحت عروج پر ، ہوشربا رپورٹ

ہاٹ لائن نیوز : پاکستان کاسیاحت کا شعبہ 2025ء تک چارارب ڈالرز سے زائدکی آمدنی حاصل کریگا، جبکہ 2029ء تک اسکا حجم 5.53 ارب ڈالرز تک پہنچ جائیگا ،یہ ہوشرباانکشاف ”اسٹیٹسٹاٹریول اینڈٹورازم پاکستان رپورٹ میں کیاگیا ہے۔
رپورٹ کیمطابق 2025ء سے 2029ءتک شعبہ سیاحت کی سالانہ ترقی کی شرح 6.75 فی صدہوگی ، پیکج ہالیڈیز اسکا سب سے نمایاں حصہ رہیگا، جو 2025 میں 1.92 ارب ڈالرز کی آمدنی پیداکریگا۔
2029ءتک پیکج ہالیڈیزکے صارفین کی تعداد22.17 ملین تک پہنچ جائیگی، جب کہ 2025ء میں یہ 11.3 فی صد سے بڑھکر 14.6 فی صد ہوجائیگی۔









