پاکستان پیپلیز پارٹی کی رجسٹریشن خطرےمیں

0
248
پاکستان پیپلیز پارٹی کی رجسٹریشن خطرےمیں

ہاٹ لائن نیوز : سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کی رجسٹریشن منسوخی کی اپیل کی جلد سماعت کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ۔

درخواست پاکستانی نژاد امریکی شہری سیداقتدار حیدرنے دائر کی ۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز الگ الگ سیاسی جماعتیں ہیں،پاکستان پیپلز پارٹی کا انتخابی نشان تلوار اور پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کا نشان تیر ہے، بلاول بھٹو زرداری پاکستان پیپلز پارٹی کا چیئرمین اور آصف زرداری پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر ہیں، الیکشن ایکٹ 2017 کی دفعہ 202کی ذیلی دفعہ 2 کے تحت پارٹی رجسٹریشن کیلئے دو ہزار ممبران کی لسٹ فراہم کرنا لازمی ہے،پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز نے الیکشن کمیشن میں پیپلز پارٹی کے ممبران کی ہی فہرستیں جمع کرادیں،الیکشن ایکٹ 2017 کی دفعہ 203 کی ذیلی دفعہ 3 کے تحت کوئی بھی شخص صرف ایک پارٹی کا ممبر ہوسکتاہے،سینٹ، قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں میں منتخب ممبران پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے ہیں، وزیر خارجه(سابق)بلاول بھٹو زرداری بھی پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے ایم این اےتهے،پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کی رجسٹریشن الیکشن ایکٹ 2017 کی خلاف ورزی ہے۔

عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت الیکشن کمیشن کو پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کی رجسٹریشن منسوخی کا حکم دے،عدالت لاہور ہائیکورٹ کا خلاف قانون دیا گیا فیصلہ کالعدم قرار دے۔

Leave a reply