
پاکستان ٹیم کی مسلسل پانچویں کامیابی
آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ کوالیفائر راونڈ میں پاکستان نے مسلسل پانچویں کامیابی حاصل کرتے ہوئے سات وکٹوں سے میچ جیت لیا، پاکستان نے بنگلادیش کو 7 وکٹوں سے آؤٹ کلاس کر دیا، پاکستانی ٹیم نے 179 رنز کا ہدف 40ویں اوور میں حاصل کیا، قومی ٹیم کی جانب سے منیبہ علی نے 69 اور عالیہ ریاض نے 52 رنز کی شاندار اننگز کھیلی،
دوسری جانب بنگال ٹائیگرز نے پہلےکھیل کر نو وکٹوں پر 178 رنز بنائے، قومی ٹیم کی جانب سے سعدیہ اقبال نے 3، کپتان فاطمہ ثنا اور ڈیانا بیگ نے 2, دو وکٹیں حاصل کیں، پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم رواں سال بھارت کی میزبانی میں ہونے والے آئی سی سی ورلڈ کپ کےلیے کوالیفائی کیا ہوا ہے۔