پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم افتتاحی تقریب میں شرکت نہیں کرے گی

0
284
پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم افتتاحی تقریب میں شرکت نہیں کرے گی

ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کی افتتاحی تقریب میں پاکستان کی نمائندگی نہیں ہوگی۔ ذرائع کے مطابق پاکستان ویمن ٹیم کی کپتان یا کوئی بھی آفیشل بھارت میں ہونے والی تقریب میں شرکت نہیں کرے گا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے 30 ستمبر کو گوہاٹی میں افتتاحی تقریب کا اعلان کیا ہے، جو بھارت اور سری لنکا کے میچ کے موقع پر منعقد کی جائے گی۔ اس تقریب میں شریک ٹیموں کے کپتانوں کے ساتھ ٹرافی فوٹو سیشن اور پریس کانفرنس بھی روایت کا حصہ ہوتے ہیں، تاہم پاکستان ان سرگرمیوں کا حصہ نہیں بنے گا۔

پاکستان ویمن ٹیم ٹورنامنٹ کے لیے ہائبرڈ ماڈل کے تحت اپنے میچز سری لنکا میں کھیلے گی اور ٹیم براہِ راست پاکستان سے سری لنکا روانہ ہوگی۔

Leave a reply