پاکستان واپسی پر ہائی کمیشن کے عملے کو ہراسانی کا سامنا

0
116

پاکستان واپسی پر ہائی کمیشن کے عملے کو ہراسانی کا سامنا

بھارت سے وطن واپسی پر پاکستانی ہائی کمیشن کے عملے کو ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا، ہائی کمیشن کا عملہ جب اٹاری بارڈر پر پہنچا تو بھارتی عملے نے ان سے پاسپورٹ چھین لیے، جب کہ انڈین فوج اور پولیس کی موجودگی میں میڈیا کی طرف سے پاکستانی سفارتی اہلکاروں سے بدتمیزی بھی کی گئی۔

اٹاری بارڈر پر موجود بھارتی میڈیا اور عملے کی طرف سے پاکستانیوں کو ہراساں کیا گیا، پاکستان نے اپنے ہائی کمیشن میں عملے کی تعداد کو 55 سے کم کر کے تیس کر دیا ہے، یہ سفارتی عملہ اب مستقل طور پر بھارت سے واپس پاکستان آ رہا تھا، ان کے ساتھ ان کے اہلخانہ بھی موجود تھے۔

Leave a reply