پاکستان نے پی این ایس اصلت بحر ہند میں تعینات کر دیا

0
221
پاکستان نے پی این ایس اصلت بحر ہند میں تعینات کر دیا

ہاٹ لائن نیوز : پاک بحریہ نے جنگی جہاز پی این ایس اصلت کو بحر ہند میں علاقائی میری ٹائم سیکیورٹی گشت پر تعینات کر دیا ہے۔ پی این ایس اصلت ہیلی کاپٹروں کے ساتھ پاکستانی بندرگاہوں میں داخل ہونے اور جانے والے تجارتی جہازوں کی حفاظت کو یقینی بنائے گا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پی این ایس اصلت کی تعیناتی کا مقصد بین الاقوامی جہاز رانی کی حفاظت کو یقینی بنانا بھی ہے۔ تعیناتی کے دوران پاک بحریہ کا جہاز اپنے آپریشنز کے علاوہ دوست اور پارٹنر ممالک کے ساتھ مشترکہ آپریشنز میں حصہ لے گا۔

ترجمان کے مطابق پی این ایس بحری سفارت کاری کے اصول کے تحت علاقائی بندرگاہوں کا دورہ بھی کرے گا۔ یہ جہاز جدید ترین ہتھیاروں اور سینسرز سے لیس ہے، جو کثیر جہتی خطرات سے نمٹنے اور سمندری کارروائیوں کی ایک وسیع رینج کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ پاک بحریہ کے جنگی جہاز ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی گشت پر باقاعدگی سے فرائض سرانجام دیتے ہیں۔

Leave a reply