پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر سیریز جیت لی

پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر سیریز جیت لی
تیسرے ٹی۔ 20 میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو تیرہ رنز سے ہرا کر سیریز اپنے نام کر لی ہے، قومی ٹیم نے 189 رنز بنائے، پاکستان کی جانب سے فرحان نے 72، صائم ایوب نے 66، حسن نواز نے پندرہ اور محمد حارث نے 2، خوشدل شاہ 11 اور فہیم اشرف 10 رنز بنا سکے۔
1 سو نوے رنز کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم 6 وکٹوں پر 1 سو چھیتر رنز بنا سکی، ایتھنیز 60 جبکہ شیرفین 51 بنا کر نمایاں ہوئے، پاکستان نے 3 ٹی۔ 20 میچز کی سیریز1-2 سے اپنے نام کی ہے۔









