
پاکستان نے ساؤتھ ایشین کراٹے میں گولڈ میڈل حاصل کر لیا
ساؤتھ ایشین کراٹے چیمپئن شپ میں پاکستان کے حذیفہ ارشد نے انفرادی کاتا میں گولڈ میڈل حاصل کر لیا، کولمبو میں ہونے والی ساؤتھ ایشین کراٹے چیمپئن شپ میں حذیفہ ارشد نے انڈر ٹین کیٹیگری میں گولڈ میڈل حاصل کیا ہے۔
پاکستانی دستہ اب تک 1 گولڈ، 1 سلور اور سات برانز میڈل حاصل کر چکا ہے، انڈیا مجموعی طور پر میڈل جیتنے پر پہلے نمبر پر موجود ہے، بھوٹان، بنگلہ دیش پاکستان، بھارت، سری لنکا اور نیپال کے کراٹے کاز ایونٹ میں شریک ہوئے ہیں۔