
ہاٹ لائن نیوز : ہانگ کانگ سپر سکسز میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو شکست دے دی۔ مشن روڈ گراؤنڈ پر پہلے کھیلتے ہوئے بھارت نے مقررہ چھ اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 129 رنز بنائے۔ جواب میں قومی اوپنرز نے بھارتی باؤلرز کے ہوش اڑا دیے۔
آصف علی نے چودہ گیندوں پر پچپن رنز کی طوفانی اننگز کھیلی، محمد اخلاق نے فتح میں بارہ گیندوں پر چالیس رنز کا حصہ ڈالا، پاکستان نے ہدف چھ گیندوں قبل حاصل کر لیا۔
مسلسل دو فتوحات کے بعد پاکستان نے کوارٹر فائنل کیلیے کوالیفائی کر لیا۔ ایونٹ کے کوارٹر فائنل کل کھیلے جائیں گے۔









