پاکستان نے بھارتی جارحیت سے اقوام متحدہ کو آگاہ کر دیا

0
142

پاکستان نے بھارتی جارحیت سے اقوام متحدہ کو آگاہ کر دیا

بھارت کی طرف سے رات گئے میزائل حملوں کے بارے میں پاکستان نے اقوام متحدہ کو باضابطہ طور پر بھارتی جارحیت سے آگاہ کیا ہے، اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے صدر جنرل اسمبلی، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور صدر سلامتی کونسل کو آگاہ کیا ہے۔

علاؤہ ازیں اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے نے بھی بھارتی جارحیت سے متعلق آگاہ کیا ہے، اقوام متحدہ میں مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت کا مناسب جواب دینے کا حق رکھتے ہیں، انڈیا نے بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی کی ہے۔

Leave a reply