
پاکستان نے انڈیا کے 6-0 سے شکست دی
چیئرمین پی۔ ٹی۔ آئی۔ بیرسٹر گوہر نے انڈیا کے خلاف حالیہ جنگ میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی عسکری اور قائدانہ صلاحیتوں کی تعریف کی ہے، انڈیا کے خلاف جنگ میں چیف آف آرمی سٹاف نے بہترین پرفارم کیا ہے، انہوں نے واضح طور پر کہا کہ آج کے دن کوئی اگر مگر نہیں ہو گا، تمام فورسز نے بہت بہترین کام کیا ہے، آج کے دن تمام فورسز نے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔
اللہ کا شکر ہے کہ پاکستان نے بھارت کو 6 صفر کے مارجن سے شکست دی، ہم نے اس کو یوم تشکر کے طور پر منایا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ ہم اپنی افواج کو سلام پیش کرتے ہیں، افواج پاکستان نے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے، انڈیا کا غرور خاک میں ملا دیا ہے، ہماری دعا ہے کہ اس ملک میں اتحاد رہے اب ہمیں آپس میں بھی سیز فائر کرنا ہو گا۔









