پاکستان نے انٹرنیشنل گرونانک کبڈی کپ جیت لیا

0
203
پاکستان نے انٹرنیشنل گرونانک کبڈی کپ جیت لیا

پاکستان نے انٹرنیشنل گرونانک کبڈی کپ جیت لیا

پاکستان ایگلز نے فائنل میں ایران کی ٹیم لائنز آف تبریز کو چھبیس کے مقابلے میں 54 پوائنٹس سے شکست دی، میچ کا فائنل پاکستان ایگلز اور انڈین ٹائیگرز کے درمیان ہونا تھا جو کہ بھارتی ٹیم کی دستبرداری کی وجہ سے ایرانی ٹیم کے کے ساتھ ہوا، بھارتی کپتان جرمن جیت سنگھ نے کہا کہ کہ ہمیں بہت دکھ ہوا ہے کہ ہم پاکستان کے ساتھ نہیں کھیل سکے کیونکہ ہمارے 4 کھلاڑیوں کو ویزہ نہ مل سکا اور 3 کھلاڑی ان فٹ ہو چکے ہیں۔

بدقسمتی سے ہمیں فائنل میچ سے دستبردار ہونا پڑا، انہوں نے مزید کہا کہ باہر ہونے کا افسوس ہے، مگر شائقین کی حوصلہ افزائی سے بہت خوش ہیں، اگلی بار مضبوط ٹیم لے کر آئیں گے۔ سیکرٹری کبڈی فیڈریشن پاکستان نے کہا ہے کہ ہماری خواہش تھی کہ عوام کو بھرپور کبڈی میچ کا فائنل دیکھنے کو ملے لیکن بدقسمتی سے ایسا نہ ہو سکا، بہت جلد ہم بھارت میں جا کر ان سے کھیلیں گے۔

Leave a reply