پاکستان نےامریکی فیصلے کو متعصبانہ قراردےدیا

0
182
پاکستان نےامریکی فیصلے کو متعصبانہ قراردےدیا

پاکستان نے امریکہ کیطرف سے بیلسٹک میزائل پروگرام میں تعاون پر چار تنظیموں پر پابندی کے اقدام کو جانبدارانہ قرار دیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سٹریٹجک صلاحیتوں کا مقصد جنوبی ایشیا میں امن و استحکام برقرار رکھنا ہے، اداروں پر پابندیاں لگانے کا امریکی فیصلہ جانبدارانہ ہے۔

دفتر خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا کہ امریکا کا یہ امتیازی رویہ علاقائی اور عالمی سلامتی کیلیے خطرہ ہے، پابندیوں کا تازہ ترین اقدام امن و سلامتی کے ہدف سے انحراف ہے۔ پابندیوں کا مقصد فوجی عدم توازن کو بڑھانا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ اسطرح کی پالیسیوں کے خطے اور اس سے آگے کے اسٹریٹجک استحکام کیلیے خطرناک مضمرات ہیں، پاکستان کا اسٹریٹجک پروگرام ایک مقدس امانت ہے۔

دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان کا اسٹریٹجک پروگرام اسکی قیادت 24 کروڑ عوام نے سونپا، سیاسی میدان میں اس اعتماد کا تقدس سب سے زیادہ قابل احترام ہے۔

Leave a reply