پاکستان میں 19 مارچ کو عید کا چاند نظر آنے کے امکانات نہ ہونے کے برابر

0
23
پاکستان میں 19 مارچ کو عید کا چاند نظر آنے کے امکانات نہ ہونے کے برابر

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ 19 مارچ کو عید الفطر کا چاند دیکھنے کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں۔ محکمہ کے مطابق چاند اس دن پاکستانی وقت کے مطابق صبح 6 بج کر 23 منٹ پر پیدا ہوگا، جبکہ غروب آفتاب تک چاند کی عمر تقریباً 12 گھنٹے ہوگی۔
محکمہ موسمیات کے ڈپٹی ڈائریکٹر انجم نذیر نے بتایا کہ اسی دن اسلام آباد میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوگا، تاہم چاند کے نظر آنے کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عام طور پر چاند کی عمر کم از کم 14 گھنٹے ہونی چاہیے تاکہ اسے ٹیلی اسکوپ کے ذریعے دیکھا جا سکے، اس لیے 19 مارچ کو چاند دیکھنے کے امکانات بہت کم ہیں۔

Leave a reply