
لاہور ہائیکورٹ میں صوبائی وزیر عظمی بخاری کی میڈیا سے گفتگو
یوم استحصال کے موقع پر میں کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ اظہار ہمدردی کرنا چاہتی ہوں
آج کے دن انڈیا کے ظلم کو قانونی حیثیت دی گئی
میں بھی ایک لڑائی لڑ رہی ہوں اور آج کورٹ میں بیٹھ کر مجھے رونا آرہا تھا
میں سارے کام چھوڑ کر یہاں آکر بیٹھ جاتی ہوں
وزیر اعظم پاکستان سے گزارش ہے کہ سائبر کرائم ونگ کو بند کردیں کیونکہ ان کو پتا ہی نہیں ہے
یہ لوگ کوئی کام نہیں کررہے بس بیٹھ کر تنخواہیں لے رہے ہیں
بار بار ٹوئیٹر پر آکر بات ختم ہوجاتی ہے
میں معاملہ فیس بک اور ٹک ٹاک اکاؤنٹ سے شروع ہوا
لوگ اس نظام سے مایوس ہوکرُ گھر بیٹھ جاتے ہیں
افسوس کی بات یہ ہے کہ ابھی تک کسی کو بھی کیس سمجھ ہی نہیں آیا
پاکستان میں وی پی این الاو کیوں ہیں کیا باقی ملکوں میں ایسے ہے
چیف جسٹس صاحبہ سوشل میڈیا پر شاید بہتُ گہرائی میں جانا چاہتی ہیں
میں پندرہ دن اب انصاف کا انتظار کروں
میں تو کررہی ہوں اور بالکل پیچھے نہیں ہٹوں گی
ایف آئی اے والوں کو پتا ہی نہیں ہے کہ انہوں نے کام کہاں سے شروع کرنا ہے
آج کورٹ میں یہ سب چیزیں دیکھ کے ایف آئی اے اور سائبرکرائم کے لوگ ہنس رہے تھے
آپ لوگ کہتے ہیں کہ عظمیٰ بخاری کی نازیبا ویڈیو ،کیا میں ہوں کیا یہ میری ویڈیو ہے
مجھے تو سب میڈیا والوں کو سو کرنا چاہیے
عزتیں نیلام ہورہی ہیں ،کسی کو شرم ہی نہیں آتی
بشری بی بی کی کوئی ڈی فیک ویڈیو نہیں بنائی گئی ،
میرے بیٹے کے ساتھ لگی تصویر پر غلط باتیں کی جاتیں ہیں
اب بشری بی بی نے عدت میں نکاح کیا میری غلطی ہے کیا
کس نے انہیں عزتیں اچھالنے کا اختیار دیا ہے
وہُ ہیروئنیں آتی ہیں ویڈیو کا بتاتی ہیں اور وہ وائرل ہوجاتی ہے
جب سے یہ فتنہ پارٹی کا وجود سامنے تب سے یہ گند سامنے آیا
سائبرکرائم کو کچھ نہیں پتا ان کو یہ بھی نہیں پتا کہ انہوں نے کیا کرنا ہے
مجھے ہر حد تک جاؤں گی میں انصاف کے تمام دروازے کھٹکھٹاؤں گی
ڈی فیک ویڈیو کی تربیت نا گھر کی ہے اور نا ہی پارٹی کی ،،ورنہ یہ سب ہمیں بھی کرنا آتا ہے









