
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے موبائل صارفین کے بیلنس کو غیر ضروری کٹوتیوں سے بچانے کے لیے ایک نیا فیچر، “بیلنس سیو سروس”، متعارف کرایا ہے۔ یہ سروس خاص طور پر اس وقت مددگار ثابت ہوگی جب صارف کا انٹرنیٹ ڈیٹا پیکج ختم ہو جائے۔
عام طور پر انٹرنیٹ پیکج ختم ہونے کے بعد موبائل کمپنیاں صارف کے موجودہ بیلنس سے اضافی چارجز لیتی ہیں، جس سے صارف کے بیلنس میں اچانک کمی ہو جاتی ہے۔ نئی سروس فعال کرنے کے بعد، جیسے ہی ڈیٹا پیکج ختم ہوگا، انٹرنیٹ خود بخود بند ہو جائے گا اور بیلنس محفوظ رہے گا۔
تمام بڑے موبائل نیٹ ورک آپریٹرز نے اس فیچر کو فعال کرنے کے لیے مخصوص کوڈز جاری کر دیے ہیں:
جیز: #275*
زونگ: #4004*
یوفون: #6611*
ٹیلی نار: #342*
پی ٹی اے کے مطابق، ان کوڈز کے ذریعے بیلنس لاک کرنے سے صارفین کو ڈیٹا پیکج ختم ہونے کے بعد کسی غیر متوقع کٹوتی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا، جو ایک طویل عرصے سے صارفین کی شکایت رہی ہے۔
سوشل میڈیا پر اس اقدام کو سراہا جا رہا ہے، تاہم صارفین نے دیگر مسائل کی جانب بھی توجہ دلائی ہے، جیسے کہ بغیر اطلاع کے ویلیو ایڈڈ سروسز کا فعال ہونا اور اضافی چارجز کی کٹوتی۔








