پاکستان میں لاپتہ افراد کے کیسز: خیبر پختونخوا سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ

0
25
پاکستان میں لاپتہ افراد کے کیسز: خیبر پختونخوا سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ

پاکستان میں لاپتہ افراد کا مسئلہ ایک بار پھر قومی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق خیبر پختونخوا وہ صوبہ ہے جہاں سب سے زیادہ لاپتہ افراد کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
دستاویزات کے مطابق خیبر پختونخوا میں اب تک 3,730 لاپتہ افراد کے کیسز سامنے آئے ہیں۔ ان میں سے 2,760 کیسز نمٹا دیے گئے، جبکہ 970 کیسز اب بھی زیرِ تفتیش ہیں۔ صوبے میں 1,804 افراد کو ٹریس کیا جا چکا ہے اور 707 افراد بحفاظت اپنے گھروں تک واپس پہنچ چکے ہیں۔ تاہم 88 لاپتہ افراد کی لاشیں بھی برآمد ہو چکی ہیں، جو صورتحال کی سنگینی کو ظاہر کرتی ہیں۔
ملک گیر سطح پر دیکھا جائے تو پاکستان میں مجموعی طور پر 10,806 لاپتہ افراد کے کیسز درج ہیں۔ صوبوں کے لحاظ سے تفصیل کچھ یوں ہے:
پنجاب: 1,794 کیسز، جن میں سے 1,583 نمٹائے جا چکے ہیں، 211 کیسز زیرِ تفتیش ہیں۔
سندھ: 1,868 کیسز، 1,723 نمٹا دیے گئے، 145 کیسز زیرِ تفتیش ہیں۔
بلوچستان: 2,917 کیسز، 2,750 نمٹا دیے گئے، 167 کیسز زیرِ تفتیش ہیں۔
اسلام آباد: 416 کیسز، 372 نمٹا دیے گئے، 44 کیسز زیرِ تفتیش ہیں۔
جنوری 2026 تک ملک بھر میں مجموعی طور پر 9,259 کیسز نمٹائے جا چکے ہیں، تاہم 1,547 کیسز اب بھی زیرِ تفتیش ہیں، جو ملک میں لاپتہ افراد کے مسئلے کی اب بھی موجودہ سنگینی کو ظاہر کرتا ہے۔

Leave a reply