پاکستان میں سونے کے ذخائر کی مالیت 10 ارب ڈالر سے زائد

0
26
پاکستان میں سونے کے ذخائر کی مالیت 10 ارب ڈالر سے زائد

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملک میں سونے کے ذخائر کی تازہ ترین تفصیلات جاری کر دی ہیں۔
اس کے مطابق پاکستان کے پاس موجود سونے کے ذخائر کل 64.76 ٹن ہیں جن کی مجموعی مالیت 10.374 ارب ڈالر ہے۔
مرکزی بینک کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ جنوری 2026 میں سونے کے ذخائر کی مالیت میں 1.279 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا۔ اس کے علاوہ، موجودہ مالی سال کے پہلے سات مہینوں میں سونے کے ذخائر کی مالیت میں کل 3.5 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔
موازنہ کے لیے بتایا گیا کہ جون 2025 میں ملک کے سونے کے ذخائر کی مالیت 6.84 ارب ڈالر تھی۔
اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کے پاس موجود سونے کے ذخائر تقریباً 20 لاکھ 82 ہزار اونس یا 55 لاکھ 52 ہزار تولے ہیں۔

Leave a reply