پاکستان میں سونےکی قیمت نئی بلندترین سطح پرپہنچ گئی

0
72

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 6 ہزار روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 76 ہزار 700 روپے تک پہنچ گیا، جو ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونا 5144 روپے کے اضافے کے بعد 3 لاکھ 22 ہزار 959 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ چاندی کی قیمت بھی پیچھے نہ رہی، فی تولہ چاندی 12 روپے اضافے کے ساتھ 4315 روپے کی ریکارڈ سطح پر جا پہنچی۔

عالمی سطح پر بھی سونا مہنگا ہوا ہے، بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 60 ڈالر اضافے سے 3540 ڈالر ہو گئی ہے۔

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مسلسل اضافے سے زیورات خریدنے والے صارفین اور سرمایہ کاروں کی دلچسپی میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

Leave a reply