پاکستان میں رواں سال کوہ پیماؤں کی تعداد میں نمایاں کمی

0
184
پاکستان میں رواں سال کوہ پیماؤں کی تعداد میں نمایاں کمی

رواں برس پاکستان میں کوہ پیمائی کے لیے آنے والے غیر ملکی کوہ پیماؤں کی تعداد میں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے، جس کی اہم وجوہات میں موسمیاتی تبدیلی اور خطے کی غیر یقینی صورتحال شامل ہیں۔

الپائن کلب آف پاکستان کے مطابق، سال 2025 کے سیزن میں صرف 270 غیر ملکی کوہ پیما پاکستان آئے، جب کہ گزشتہ سال یہ تعداد 2 ہزار سے تجاوز کر گئی تھی۔ اس سال کے ٹو کو صرف 40 جبکہ نانگا پربت کو 25 کوہ پیماؤں نے سر کیا۔

پاکستان میں دنیا کی بلند ترین چوٹیاں، جن میں کے ٹو، نانگا پربت، براڈ پیک، گیشربرم ون اور گیشربرم ٹو شامل ہیں، ہر سال دنیا بھر سے سیکڑوں کوہ پیماؤں کو اپنی جانب متوجہ کرتی ہیں۔ تاہم، اس سال خراب موسم کے باعث کئی ٹیمیں اپنے اہداف حاصل نہ کر سکیں۔

الپائن کلب کا کہنا ہے کہ خطے میں جاری کشیدگی، خاص طور پر پاک بھارت تعلقات میں تناؤ، اور ایران-اسرائیل تنازع نے بھی بین الاقوامی کوہ پیماؤں کو محتاط کر دیا ہے، جس کا براہ راست اثر کوہ پیمائی کے سیزن پر پڑا ہے۔

ماہرین کے مطابق اگر موسمیاتی تبدیلی اور خطے کی صورتحال پر قابو نہ پایا گیا تو آئندہ برسوں میں بھی کوہ پیماؤں کی آمد متاثر ہو سکتی ہے۔

Leave a reply