
پاکستان میں جدید بزنس ٹرین کا آغاز
پاکستان ریلوے نے نئی جدید بزنس ٹرین چلانے کا اعلان کر دیا ہے، انیس جولائی کو ایک جدید اور شاندار بزنس ٹرین کا افتتاح ہو گا، اس بزنس ٹرین میں اٹھائیس ڈیجیٹل کوچز، فری وائی فائی کی سہولت، اور انٹرنیشنل معیار کی ڈائننگ کار ہو گی۔
لاہور میں اس جدید ٹرین کا افتتاح وزیراعظم ٹ شہباز شریف کریں گے، نئی ٹرین کا افتتاح پاکستان ریلوے کو جدید بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے، ریلوے کو جدید بنانے میں بہتر آن بورڈ سروسز، ڈیجیٹل ٹکٹنگ اور اپ گریڈ شدہ اسٹیشن کی سہولیات بھی شامل ہیں۔








