پاکستان میں تین ماہ کے دوران 50 کروڑ ڈالر کے موبائل فون درآمد

0
134
پاکستان میں تین ماہ کے دوران 50 کروڑ ڈالر کے موبائل فون درآمد

اسلام آباد: پاکستان میں رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی (جولائی تا ستمبر 2025) کے دوران موبائل فونز کی درآمدات میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کی مجموعی مالیت 50 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی۔

اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال اسی مدت کے دوران موبائل فونز کی درآمدات کا حجم 24 کروڑ 62 لاکھ ڈالر تھا، جس کے مقابلے میں رواں سال 103 فیصد اضافہ ہوا۔

ستمبر 2025 میں ماہانہ بنیادوں پر بھی 28.58 فیصد اضافہ دیکھا گیا، جب کہ سالانہ بنیادوں پر ستمبر 2025 میں درآمدات 94.48 فیصد زیادہ رہیں۔

رپورٹ کے مطابق ستمبر 2025 میں پاکستان نے 19 کروڑ 95 لاکھ ڈالر مالیت کے موبائل فونز درآمد کیے، جو ستمبر 2024 کے 10 کروڑ 26 لاکھ ڈالر کے مقابلے میں تقریباً دوگنا اضافہ ہے۔

اسی طرح اگست 2025 میں درآمدات کا حجم 15 کروڑ 52 لاکھ ڈالر اور جولائی میں 14 کروڑ 53 لاکھ ڈالر رہا۔

ماہرین کے مطابق درآمدات میں اس تیز رفتار اضافے کی ایک بڑی وجہ مقامی مارکیٹ میں طلب میں اضافہ اور نئے ماڈلز کی دستیابی ہے۔

Leave a reply