پاکستان میں ایم جی نے نئی الیکٹرک گاڑی “بنگو ای وی” کی قیمت کا اعلان کر دیا

0
175
پاکستان میں ایم جی نے نئی الیکٹرک گاڑی "بنگو ای وی" کی قیمت کا اعلان کر دیا

پاکستان میں ایم جی نے اپنی نئی الیکٹرک گاڑی “بنگو ای وی” متعارف کروا دی ہے۔ یہ کمپنی کی جانب سے شہری استعمال کے لیے پیش کی جانے والی جدید الیکٹرک ہیچ بیک کار ہے۔

بنگو ای وی میں ریٹرو سے متاثرہ سجیلا ڈیزائن کے ساتھ ایک سادہ سنگل موٹر سیٹ اپ موجود ہے اور یہ روزمرہ کے شہری سفر کے لیے موزوں ڈرائیونگ رینج فراہم کرتی ہے۔ گاڑی میں چار افراد کے بیٹھنے کی سہولت موجود ہے اور یہ کشادہ انٹیریئر کے ساتھ جدید ٹیکنالوجی جیسے ڈیجیٹل ڈسپلے اور موثر بیٹری سسٹم کے آپشنز پیش کرتی ہے۔

اس گاڑی میں 31.9 kWh کی لِی-آئن فیرو فاسفیٹ بیٹری استعمال کی گئی ہے، جو 67 ہارس پاور اور 150 نیوٹن میٹر ٹارک پیدا کرنے والی الیکٹرک موٹر کے ساتھ جوڑی گئی ہے۔ کمپنی کے مطابق بنگو ای وی کی WLTP رینج 273 کلومیٹر ہے، جو روزمرہ شہری استعمال کے لیے کافی ہے۔

گاڑی دونوں قسم کی چارجنگ کو سپورٹ کرتی ہے۔ ڈی سی فاسٹ چارجنگ کے ذریعے بیٹری کو 30 فیصد سے 80 فیصد تک صرف 35 منٹ میں چارج کیا جا سکتا ہے، جبکہ اے سی چارجنگ میں بیٹری 20 فیصد سے 100 فیصد تک 5.5 گھنٹے میں مکمل چارج ہو جاتی ہے۔

سیفٹی کے لیے بنگو ای وی میں ڈوئل فرنٹ ائیر بیگز، اے بی ایس، ای بی ڈی، ریئر پارکنگ سینسرز اور کیمرہ جیسی سہولیات موجود ہیں۔ پاکستان میں اس گاڑی کی قیمت 59 لاکھ 99 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔

Leave a reply