پاکستان میں انٹرنیٹ کی سست روی کی وجہ سامنے آ گئی

0
207
پاکستان میں انٹرنیٹ کی سست روی کی وجہ سامنے آ گئی

پاکستان کے مختلف علاقوں میں انٹرنیٹ سروس سست روی کا شکار ہے، جس کی وجہ ایک بین الاقوامی زیرِ سمندر کیبل کا متاثر ہونا بتایا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے شہر جدہ کے قریب ایک سب میرین کیبل میں خرابی پیدا ہوئی ہے، جس سے انٹرنیٹ ٹریفک متاثر ہوئی ہے۔ اس خرابی سے بالخصوص ان کیبل سسٹمز SMW4 اور IMEWE کی بینڈوڈتھ متاثر ہوئی ہے، جس کے نتیجے میں ملک کے کچھ حصوں میں انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی دیکھی جا رہی ہے۔

متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ متبادل بینڈوڈتھ کا استعمال کرتے ہوئے انٹرنیٹ سروس کو معمول پر لانے کی کوششیں جاری ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ خاص طور پر مصروف اوقات میں صارفین کو انٹرنیٹ کی رفتار میں کچھ کمی محسوس ہو سکتی ہے۔

مسئلے کے مستقل حل کے لیے تکنیکی ٹیمیں سرگرمِ عمل ہیں۔

Leave a reply