
پاکستان سپر لیگ کی نئی فرنچائز سیالکوٹ کے نام کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے۔ ٹیم کے مالک کامل خان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی ٹیم کا نام سیالکوٹ اسٹالینز ظاہر کیا۔
اعلان کے موقع پر کامل خان نے ایک مختصر ویڈیو بھی شیئر کی، جس میں نئی فرنچائز کی شناخت اور وژن کو اجاگر کیا گیا۔ سیالکوٹ اسٹالینز کی شمولیت سے پی ایس ایل میں مقابلوں کا معیار مزید بہتر ہونے کی توقع کی جا رہی ہے، جبکہ کرکٹ شائقین بھی نئی ٹیم کو میدان میں دیکھنے کے لیے خاصے پُرجوش نظر آ رہے ہیں۔
ادھر پی ایس ایل کی ایک اور نئی فرنچائز حیدرآباد کے نام سے متعلق ابھی تک حتمی اعلان سامنے نہیں آ سکا۔
واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے 11ویں ایڈیشن میں مجموعی طور پر 8 ٹیمیں حصہ لیں گی اور ٹورنامنٹ کا آغاز 26 مارچ سے متوقع ہے۔









