پاکستان ریلوے نے سفاری ٹرین چلانے کا اعلان کر دیا

0
259
پاکستان ریلوے نے سفاری ٹرین چلانے کا اعلان کر دیا

ہاٹ لائن نیوز : ریلوے نے سیاحوں کے لئے سفاری ٹرین راولپنڈی سے اٹک دوبارہ چلانے کا اعلان کر دیا، سفاری ٹرین مقامی اور بین الاقوامی سیاحوں کو راولپنڈی سے اٹک کے درمیان تاریخی اور خوبصورت مقامات دیکھنے کے موقع فراہم کرے گی۔

سفاری ٹرین کے مسافر پانچ تاریخی ریلوے اسٹیشن کی سیر بھی کریں گے جو 1880 سے 1893 کے درمیان تعمیر ہوئے تھے، سفاری ٹرین کے مسافروں کو مارگلہ کے پہاڑوں اور پوٹھوہار کے خوبصورت مناظر بھی دیکھنے کو ملیں گے، اس ٹرین کا مقصد پاکستان کی قدرتی خوبصورتی اور اس کے خوبصورت مقامات کو دنیا کے سامنے لانا ہے۔

Leave a reply