پاکستان روایتی حریف کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا

پاکستان روایتی حریف کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا
پاکستان روایتی حریف بھارت کو شکست دے کر ایشین انڈر سکسٹین والی بال چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گیا ہے، پاکستان نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیمی فائنل میں انڈیا کو 0-3 سے شکست دی ہے۔
پاکستان نے انڈیا کو 25-19, 25-12 اور 25-16 سے شکست سے دوچار کیا ہے، پاکستان اب ایشین 16 والی بال چیمپئن شپ کے فائنل میں ایران سے مقابلہ کرے گا۔








