پاکستان خالصتان کو ایک الگ ملک کے طور پر تسلیم کرے

پاکستان خالصتان کو ایک الگ ملک کے طور پر تسلیم کرے
سکھ فار جسٹس کے سربراہ گرپتونت سنگھ نے کہا ہے کہ پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں خالصتان کی علیحدگی کے لیے ریفرنڈم کی حمایت کرے، خالصتان کو ایک علیحدہ ملک کے طور پر تسلیم کرے، ہم پاکستان سے وعدہ کرتے ہیں کہ بھارت کو پنجاب سے گزر کر پاکستان پر حملہ نہیں کرنے دیں گے۔
ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ بھارت نے پہلگام واقعے میں ہندو مذہب کے لوگوں کو جان بوجھ کر قتل کیا، ہم پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، بھارتی فوج کو پنجاب سے گزر کر حملہ نہیں کرنے دیں گے، ہمارے گرونانک کی جائے پیدائش (پاکستان) ہے۔









