
انسداد دھشتگردی عدالت
عسکری ٹاور حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کیس کی سماعت
سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ ٫ اعجاز چوہدری اور ڈاکٹر یاسمین راشد کو جیل سے عدالت میں پیش کیا گیا
زیر حراست ملزمان کی عدالت میں حاضری مکمل کی گئی
خدیجہ شاہ سمیت مقدمہ کے دیگر برضمانت ملزمان حاضری کیلئے پیش ہوئے
عدالت نے عسکری ٹاور حملہ کیس پر مزید سماعت 5 جون تک ملتوی کر دی
آئندہ سماعت پر ملزمان کو چالان کا نقول تقسیم کی جائیں گی عدالت
انسداد دھشتگردی عدالت کے ڈیوٹی جج ارشد جاوید نے سماعت کی
پراسیکیوشن نے ملزمان کیخلاف چالان عدالت میں جمع کرا رکھا ہے
مقدمہ میں بغاوت سمیت دیگر سنگین دفعات شامل ہیں
تھانہ گلبرگ نے ملزمان کیخلاف مقدمہ نمبر 1271/23 درج کررکھا ہے









